۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
محمد جواد ظریف

حوزہ/ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کرائے کے فوجی کسی ملک کی حفاظت نہیں کرسکتے۔ خطے کے ممالک باہمی تنازعات انصاف کے اصولوں پر طے کرکے دیرپا امن قائم کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفتر خارجہ میں یورپی میڈیا کے وفد سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ بتائے کے وہ مشرق وسطیٰ میں کیا کررہا ہے۔ کس وجہ سے اس کے فوجی عراق میں ہیں، جبکہ عراقی حکومت نے امریکہ سے فوجی نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرائے کے فوجی کسی ملک کی حفاظت نہیں کرسکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عرب برادر ممالک سے ایران کے مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ مقامات مقدسہ کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض ہے۔ ایرانی قوم عالم اسلام کی پاسبان ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .